پانامہ کیس پر کمیشن بنائے جانے کا امکان ہے:غیر ملکی سرمایہ کاری بنک کا تجزیہ

بزنس

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پانامہ لیکس کیس کے فیصلے پر غیر ملکی سرمایہ کار بنک نے اپنا تجزیہ پیش کیا کہ پانامہ کیس پر کمیشن بنائے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس فیصلے پر غیر ملکی سرمایہ کار بنک کے تجزیہ کے مطابق فیصلے میں قانون سازی کی تجویز دی جاسکتی ہے،بیرون ملک اثاثوں کی چھان بین اور قانون سازی سے مستقبل میں آسانی پیدا ہوگی۔تجزیہ میں مزید بتایا گیا کہ آئندہ ایسے کیسز کیلئے قوانین تشکیل دینے کی تجویز کا امکان ہے،وزیراعظم کی پارلیمنٹ ہاؤس کی تقریر پر کسی فیصلے کا امکان ہے اور تجزیہ کے مطابق سٹاک مارکیٹ مثبت رہنے کا بھی امکان ہے۔یاد رہے کہ کہ آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

مخالفین نے تمام تر امیدیں پانامہ کے فیصلے سے وابستہ کر رکھی ہیں : مریم نواز شریف