حسین نواز کی درخواست کا فیصلہ، کے ایس ای 100 انڈیکس 1679 پوائنٹس گرگیا

حسین نواز کی درخواست کا فیصلہ، کے ایس ای 100 انڈیکس 1679 پوائنٹس گرگیا
حسین نواز کی درخواست کا فیصلہ، کے ایس ای 100 انڈیکس 1679 پوائنٹس گرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رمضان المبارک کے دوران دوسری دفعہ شدید ترین مندی دیکھی گئی ہے ، دونوں بار ہی مندی اتنی شدید رہی کہ سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کے موقع پر سٹاک مارکیٹ میں تاریخی کمی ہوئی تھی ۔ آج وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی تصویر لیک کے معاملے کا سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنایا جانا تھا ، جو سپریم کورٹ نے حسین نواز کے خلاف سنایا ہے۔ اس فیصلے کے پیش نظر بھی سرمایہ کاروں نے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے زیادہ سرمایہ نکالنے میںدلچسپی لی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 1679 پوائنٹس نیچے گر کر 44 ہزار 914 پوائنٹس پر آگیا۔ 100 انڈیکس میں اتنی شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 13 کروڑ 51 لاکھ 95 ہزار 560 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 10 ارب 36 کروڑ 3 لاکھ 98 ہزار 979 روپے رہی۔

مزید :

بزنس -