اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 15پیسے کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 15پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 106روپے 90پیسے ہو گئے ۔
تفصیل کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 106روپے 90پیسے جبکہ قیمت فروخت 106روپے 35پیسے ہو گئی ہے ۔ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کوئی ردو بدل نہ ہوا اور اس کی قیمت خرید 104روپے 50پیسے جبکہ قیمت فروخت 104روپے 7پیسے کی سطح پر برقرار ہے ۔