پی ایس ایکس میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار 697 پوائنٹس پر پہنچ گیا

بزنس

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی رہی ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 288 پوائنٹس کے اضافے کے بعد48 ہزار 697 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مایوس کن رہا اور انڈیکس تیزی سے نیچے گرتا رہا تاہم دوپہر کے وقت اس میں تیزی ہونا شروع ہوئی اور کاروبار کے اختتام تک انڈیکس میں 288 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ آج ہونے والے اضافے کے باعث 100 انڈیکس 48 ہزار 697 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 5 کروڑ 58 لاکھ 25 ہزار حصص کی خریدو فروخت ہوئی جن کی مارکیٹنگ ویلیو 4 ارب 1 کروڑ38 لاکھ 57 ہزار 222 روپے رہی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر374 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 213 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 147 میں کمی اور 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔