پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،کے ایس ای 100انڈیکس41ہزار 545پوائنٹس پر بند
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں آج تیز ی کارجحان رہا اور 100انڈیکس 41ہزار 545پوائنٹس پر بند ہوا ۔
ٹیلی نار کی تازہ ترین آفر نے اضافی انعامات کے ساتھ ری چارجنگ کو مزیدار کام بنادیا
تفصیل کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 621پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41ہزار 545پوائنٹس پر بند ہو گیا ۔کے ایس ای 100انڈیکس میں 21کروڑ 88لاکھ 74ہزار 450شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 13ارب 25کروڑ 67لاکھ 18ہزار 952روپے رہی ۔پی ایس ایکس میں آج مجموعی طور پر 411کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 283کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ114کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کمی اور 14کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کو ردو بدل نہیں ہوا ۔