سونے کی قیمت میں 150 روپے کی کمی، فی تولہ 50 ہزار 950 روپے کا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 50 ہزار 950 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔
کراچی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 150 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 51 ہزار 100 روپے سے کم ہو کر 50 ہزار 950 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 129 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 43 ہزار 800 روپے سے کم ہو کر 43 ہزار 671 روپے ہو گئی ہے۔