پاکستانی روپیہ 2013-14ءمیں دنیا کی 10 فیصد سے زائد بڑھنے والی واحد کرنسی تھی: برطانوی میڈیا

پاکستانی روپیہ 2013-14ءمیں دنیا کی 10 فیصد سے زائد بڑھنے والی واحد کرنسی تھی: ...
پاکستانی روپیہ 2013-14ءمیں دنیا کی 10 فیصد سے زائد بڑھنے والی واحد کرنسی تھی: برطانوی میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی روپیہ مالی سال 2013-14ءمیں 10 فیصد سے زائد بڑھنے والی دنیا کی واحد کرنسی تھی۔برطانوی رپورٹ کے مطابق برطانوی کرنسی پاﺅنڈ کی قدر 2014ءمیں 42 کرنسیوں کے مقابلے میں بڑھی۔ 74ءمیں سے 10 عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں پاﺅنڈ 10 فیصد سے زائد مضبوط رہا تاہم پاﺅنڈ کے مقابلے میں 10 فیصد سے زائد بڑھنے والی واحدکرنسی پاکستانی روپیہ رہا، پاﺅنڈ کے مقابلے میں میں پاکستانی روپے کی قدر ایک سال میں 10 فیصد بڑھی جبکہ پاﺅنڈ کے مقابلے میں بھارتیہ روپیہ ایک سال میں 5 فیصد مضبوط ہوا۔

ایل پی جی کی قیمت میں 10 سے 20 روپے فی کلو اضافہ
 دوسری جاب امریکی ڈالرکی قدر پاﺅنڈ کے مقابلے میں صرف 43 فیصد بڑھی۔ ایک سال میں انتہائی کم ہونے والی کرنسی یوکرائن کی رہی جو پاﺅنڈ کے مقابلے میں 77 فیصد کم ہوئی جبکہ اسی دوران روسی کرنسی رویل کی قدر نصف رہ گئی۔

مزید :

بزنس -