ہنڈا کمپنی نے پاکستان میں اکارڈ کا نیا ماڈل متعارف کر ادیا

بزنس

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں لگژری کاریں تیار کرنے والی کمپنی ہنڈا نے اکارڈ کا نیا ماڈل متعارف کر ادیا ۔پروپاکستانی کے مطابق ہنڈا کمپنی اس سال اپنی 40ویں تقریبات منارہی ہے اور اس موقع کی مناسبت سے اکارڈ گاڑی کے نئے اور دیدہ زیب ماڈل کو پاکستان میں صارفین کیلئے پیش کر دیا گیا ہے  جس کی قیمت تقریباً  1 کروڑ ساڑھے 13 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان میں ہنڈا آٹلس کارز لمیٹڈ کی جانب سے ایک تقریب میں متعارف کرایا جانے والا اکارڈ کا 2016ءماڈل نویں جنریشن کا حصہ ہے جوٹیوٹا کیمری کی طرح ”مڈ سائز سیدان “ سے ملتا جلتا ہے ۔
ڈیزائن
ہنڈا کمپنی کے ماہرین نے اکارڈ کے پچھلے ڈیزائن کو یکسر تبدیل اور مزید خوبصورت کر دیا ہے جس سے کار کو انتہائی دلفریب شکل مل گئی ہے ۔ نئے ماڈ ل میں کار کے اگلے اور پچھلے حصے کو پوری طرح تبدیل کر کے نئی شکل سے مزئین کر دیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ کار کی پچھلی لائٹوں کو بھی نئے انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے اور حد نگاہ کم ہونے جیسی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اس میں ایل ای ڈی فوگ لائٹس نصب کی گئی ہیں جبکہ گاڑی کا باقی ڈھانچہ بھی انتہائی مضبوط اور پرکشش ہے ۔
انٹیریر
ہنڈا اکارڈاور اس میں موجود انٹیریر کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے ۔ لیدر سے بنائی گئی سیٹں نصب کی گئی ہیں جو مسافر کو لگژری اور پرسکون تاثر فراہم کرتی ہیں جبکہ ڈرائیور کی سیٹ کو ٹین وے پاور سیٹ جیسی ٹیکنالوجی پر ڈیزائن کیا گیا ہے جسے ڈرائیور اپنی مرضی اور سہولت کے مطابق10مختلف زاویوں میں گھما کر ایڈجسٹ کر سکتا ہے ۔
اس کے علاوہ ہنڈا کمپنی کے باصلاحیت ماہرین نے کار کو سٹارٹ کرنے کیلئے پاور بٹن کی سہولت بھی فراہم کی ہے جبکہ کار میں روڈ ڈیپارچر میٹی گیشن سسٹم ( آر ڈی ایم ) بھی دیا گیا اور سڑک کے درمیان ڈیوائیڈرز اور فرش مارکز کی نشاندہی کرنے اور الرٹ کرنے کیلئے چھوٹا کیمرہ بھی لگایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ نئے ماڈل میں لین کیپنگ اسسٹ سسٹم (ایل کے اے ایس )اور اڈاپٹیو کروز کنٹرول (اے سی سی ) بھی فراہم کیا گیا ہے ۔
2016ءماڈل کا ڈیش بورڈ ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو سے مزئین ہے جس سے مسافروں کو آڈیو ٹچ سکرین کے چلنے پر سمارٹ فون فیچرز تک رسائی حاصل ہو گی جبکہ مسافروں کو موسیقی سے لطف اندوز کرنے کیلئے بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے ۔ کار میں سپیڈ سینسیٹیو والیوم کنٹرول بھی نصب کیا گیا ہے ۔
انجن اور کارکردگی
کمپنی نے اس نئے اور لگژری ماڈل میں 4سیلنڈر اور 16والو والا 2.4لیٹر ڈی او ایچ سی آئی وی ٹی ای سی انجن دیا ہے جو 6200ار پی ایم پر 175ہارس پاور کی طاقت فراہم کر تا ہے۔
انجن کسی بھی رفتار پر گاڑی کو بہترین کارکردگی فراہم کرتا ہے جبکہ کار میں ایکو اسیسٹ نظام کاشاندار اضافہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کارکا بٹن دبانے سے انجن تیل کی بچت کرنے لگتا ہے۔
سپیڈو میٹر کے اطراف میں لگی گرین بار سے ڈرائیور کو پتہ چلانے میں مدد ملتی ہے کہ وہ کس طرح کار کو چلا رہاہے ۔
کار کی قیمت اور رنگ
ہنڈا کمپنی اس نئے ماڈل کی بکنگ 17دسمبر سے شروع کر رکھی ہے جس کی کل قیمت 1کروڑ ساڑھے 12 لاکھ  رکھی گئی ہے جس کے ساتھ صارفین کو 2سال یا 50ہزار کلو میٹر کی وارنٹی دی جا رہی ہے ۔
کار 5مختلف اور دیدہ زیب رنگوں میں دستیاب ہے جن میں سفید ارچڈ پرل ، سٹیل مٹیلک ،لونر سلور مٹیلک، کرسٹل بلیک پرل اور سپورٹی نیلا رنگ شامل ہیں ۔