پی ٹی سی ایل نے 2016ءکے پہلے وسط کے دوران 58.96ارب ریونیو کمایا: اعلامیہ

پی ٹی سی ایل نے 2016ءکے پہلے وسط کے دوران 58.96ارب ریونیو کمایا: اعلامیہ
پی ٹی سی ایل نے 2016ءکے پہلے وسط کے دوران 58.96ارب ریونیو کمایا: اعلامیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) نے مالی سال 2016ءکے پہلے وسط کے دورا ن 58.96ارب کما ئے جبکہ اس سے قبل کمپنی کے ریونیو 36.2ارب روپے تھے ۔ 

کمپنی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق بورڑ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے دوران مالی سال 2016ءکے پہلے وسط کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شیئر ہولڈرز کیلئے 10 فیصد ادائیگی کا اعلان بھی کیا ۔

قندیل بلوچ قتل کیس، ملزم وسیم نے مزید چار ملزمان کے نام اگل دیے، خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں 

پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس دورانیے میں ڈی ایس ایل براڈ بینڈ کے ریونیو میں بھی ماضی کی نسبت اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ پی ٹی سی ایل آپریٹنگ کے اخراجات میں 4فیصد کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد کمپنی کی کمائی 5.6ارب تک جا پہنچی ہے ۔
اگرچہ ٹیکس ادائیگی سے قبل پی ٹی سی ایل گروپس کے منافع میں پچھلے سال اسی دورانیے کی نسبت 34فیصد کا اضافہ ہو اتاہم ٹیکس چارجز ادائیگی کے بعد نئے ٹیکسوں میں اضافے کے باعث منافع میں 2فیصد کی معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

مزید :

بزنس -