کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ساڑھے 3روپے فی یونٹ کم ،2023ءتک 12روپے 7پیسے کا نیا ٹیرف مقرر

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ساڑھے 3روپے فی یونٹ کم ،2023ءتک 12روپے 7پیسے کا نیا ...
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ساڑھے 3روپے فی یونٹ کم ،2023ءتک 12روپے 7پیسے کا نیا ٹیرف مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ساڑھے 3روپے فی یونٹ کم کرتے ہوئے سال کا نیا ملٹی ایئر ٹیرف مقررکر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی میں ساڑھے 3روپے فی یونٹ کمی کر تے ہوئے 2023 ءتک کے الیکٹرک کیلئے12روپے7 پیسے فی یونٹ کا نیا ٹیرف مقررکر دیا ہے۔

نوجوان ماڈل نے خودکشی کر لی

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے نیپرا سے16روپے23 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف مانگا تھا، نیپرا نے کے الیکٹرک کو237 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت بھی دے دی ہے، اس سرمایہ کاری میں سے115ارب روپے بجلی کی ترسیل کے نظام پر،69 ارب روپے بجلی کی تقسیم کے نظام پر اور48 ارب روپے بجلی کی پیداوار کے نظام پر خرچ کیے جائیں گے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کو20.40 فیصد تک بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نقصانات کی بھی اجازت دے دی، نیپرا نے سال 17-2016کیلئے کے الیکٹرک کا ٹیرف 12 روپے 60 پیسے فی یونٹ مقرر کیا ہے اور پیک آور ٹیرف 14 روپے 45 پیسے فی یونٹ مقرر کیا ہے۔

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی پی سی بی کا کام ۔۔۔نجم سیٹھی نے ایف آئی اے کو خبرردارکر دیا 

نیپرا کے فیصلے کے مطابق 50 یونٹ تک کے صارفین فی یونٹ 4 روپے، 1سے 100 یونٹ تک والے صارفین 10 روپے 10 پیسے، 101 سے 200 یونٹ تک کے صارفین کیلئے 11روپے 35 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف مقررکیا گیا ہے، 201 یونٹ سے 300 یونٹ تک 12روپے 10پیسے،301 سے 700میگاواٹ والے صارفین کیلئے بجلی کا ٹیرف 13روپے 10پیسے فی یونٹ اور 700 یونٹ سے زائد والے صارفین کیلئے14روپے 45 پیسے فی یونٹ کا نیا ٹیرف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -