دبئی میں پاکستان کے پہلے بینک نوٹوں کو نمائش کیلئے پیش کردیا گیا

دبئی میں پاکستان کے پہلے بینک نوٹوں کو نمائش کیلئے پیش کردیا گیا
دبئی میں پاکستان کے پہلے بینک نوٹوں کو نمائش کیلئے پیش کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی میں خودمختار پاکستان کے پہلے بینک نوٹ نمائش کیلئے رکھ دیے گئے ۔

گلف نیوز کے مطابق دبئی میں مقیم پاکستانیوں کو اپنی تاریخ سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے خودمختار پاکستان کے پہلے بینک نوٹ دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جو 23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر لگائی جائے گی ۔

دنیا کے خوش و خرم ممالک کی فہرست جاری ،پاکستان کا کونسا نمبر ہے اور بھارت کہاں کھڑا ہے ؟جانکر آپ بھی خوش ہو جائیں گے 

اس منفرد نمائش میں دلچسپی لینے والے پورا ہفتہ لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور پاکستان کی تاریخ سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں جبکہ ا ن تاریخی نوٹوں کے دلدادہ افراد پوری کولیکشن 20ہزار درہم میں خرید سکتے ہیں ۔
کولیکشن میں پانچ نوٹو کا سیٹ شامل ہے جس میں 1،2،5،10اور100روپے کے نوٹو ہوں گے جبکہ شہری ان میں سے کسی ایک نوٹ کو بھی خرید سکتے ہیں جس کیلئے 1ہزار درہم ادا کرنا ہونگے ۔

بھارتی ماڈل نے  خودکشی کر لی، یہ کون تھی اور خودکشی کیوں کی ؟وجہ بھی سامنے آگئی 

ان فرسودہ بینک نوٹوں کی قیمت کسی بھی جگہ 10ڈالر سے 10ہزار ڈالر (36732درہم ) ہو سکتی ہے تاہم ان کی قیمت کا اندازہ نوٹوں کی حالت ، مالیت اور دیگر کئی وجوہات کی بنا پر لگایا گیا ہے ۔
14اگست 1947ءکے روز برطانوی راج سے آزادی حاصل کرنے کے بعد پاکستانی روپے کا استعمال شروع ہوا تاہم ابتدائی طورپر پاکستان نے برطانوی بھارتی سکے اور نوٹوں پر اپنی مہر لگا کر استعما ل کیا ۔
یکم اپریل 1948ءکوریزرو بینک آف انڈیا اور گورنمنٹ آف انڈیا نے حکومت پاکستان کے ایما پرصرف پاکستان میں استعمال کیلئے عارضی نوٹ جاری کیے ۔

مزید :

بزنس -