خبردار، ہوشیار۔۔۔! گاڑیوں کے ڈیلروں نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، اگر آپ بھی گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں

خبردار، ہوشیار۔۔۔! گاڑیوں کے ڈیلروں نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، ...
خبردار، ہوشیار۔۔۔! گاڑیوں کے ڈیلروں نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، اگر آپ بھی گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں گاڑیوں کی طلب میں بے پناہ اضافے کے باعث گاڑیوں کی بلیک میں فروخت بھی آسمان پر پہنچ گئی ہے اور ڈیلرز نے زیادہ منافع کمانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

”رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی مزید ویڈیوز لیک ہو گئیں۔۔۔ “ اور اس مرتبہ تو آواز بھی آ رہی ہے، کیا کر رہے ہیں اور کیا باتیں ہو رہی ہیں؟ ساری حقیقت سامنے آ گئی
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں ہنڈا، ٹیوٹا اور سوزوکی کے ڈیلرز نے عام صارف کیلئے گاڑیوں کی بکنگ بند کر کے فرضی ناموں پر بکنگ کر کے(اس طریقے کو ’اون‘ بھی کہا جاتا ہے) گاڑیاں زائد قیمت فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔ ڈیلرز کے ان اقدامات کے باعث ملک میں 70 فیصد گاڑیاں بلیک مارکیٹ مافیاکے ذریعے فروخت ہورہی ہیں جن کا ماہانہ نفع کروڑوں روپے تک جا پہنچا ہے اور اس طرح بلیک منی کو وائٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو سزا کے طور پر جنس تبدیل کر کے خواتین کی جیل بھیج دیا گیا
ذرائع کے مطابق بڑی گاڑیوں پرفی گاڑی ’اون‘ 5سے 7 لاکھ اور چھوٹی گاڑیوں پر ڈیڑھ سے 3 لاکھ روپے ’اون‘ چل ہے جس کے باعث صارف کو بے حد نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ مافیا کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس کے باعث قومی خزانے کو بھی ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے لیکن اس کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا۔ چیئرمین کار ایسوسی ایشن افتخار انجم نے اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کوئی قدم نہ اٹھانے پر بھرپور احتجاج کا عندیہ بھی دیدیا ہے۔

مزید :

بزنس -