پاکستان نے گوادر میں چینی کرنسی کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کردیا

پاکستان نے گوادر میں چینی کرنسی کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کردیا
پاکستان نے گوادر میں چینی کرنسی کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے گوادر فری زون میں چینی کرنسی یوان استعمال کرنے کا اجازت دینے مطالبہ مسترد کر دیا تاہم سی پیک کے راستے پر کسٹمز نگرانی کے علاقے قائم کرنے کی حامی بھر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق  سی پیک کی ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران وزارت مالیات اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے چین کا گوادر فری زون میں چینی کرنسی استعمال کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ چینی حکام سے ملاقات میں پاکستان نے چین کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی اقتصادی اقدار کی خلاف ورزی ہوگی۔

گوادر میں اپنا گھر بنانا  یا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

چین نے گوادر میں یوان کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی کرنسی کے استعمال سے ایکسچینج سے جڑے خطرات سے بچاجاسکتا ہےتاہم پاکستان نے غیرملکی کرنسی کے استعمال کا مطالبہ مسترد کردیا۔ اجلاس میں چینی حکام نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پاکستان سی پیک کے راستے پر کسٹمز نگرانی کے علاقے قائم کرے جسے پاکستان نے تسلیم کرلیا جب کہ اس حوالے سے حتمی مسودے پر دستخط ہونے باقی  ہیں۔

مزید :

بزنس -