بلوم برگ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار دے دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )غیر ملکی جریدے بلوم برگ نے پاکستان سٹاک کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار دے دیا ۔
ٹیلی نار کی تازہ ترین آفر نے اضافی انعامات کے ساتھ ری چارجنگ کو مزیدار کام بنادیا
میڈ یا رپورٹس کے مطابق بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا کی 26مارکیٹوں کے مقابلے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی سب سے بہتر ہے۔پی ایس ایکس 100انڈیکس میں جنوری سے اب تک 27فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 2018تک کے ایس ای100انڈیکس 60ہزار پوائنٹس تک جانے کا امکان ہے ۔بلوم برگ کے مطابق پاکستان ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت کی فہرست میں نمبر ایک پوزیشن پر ہے ۔