پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار 377پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار 377پوائنٹس ...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ،کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار 377پوائنٹس پر بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کاروباری ہفتے کے پانچویں روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار 377پوائنٹس پر بند ا ہوا ۔
تفصیل کے مطابق جمعے کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس )میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 168پوائنٹس کے بعد 41ہزار 377پوائنٹس پربند ہوا ۔کے ایس ای 100انڈیکس میں آج 18کروڑ 63لاکھ 42ہزار 380شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو9ارب55کروڑ58لاکھ 35ہزار 802روپے تھی ۔پی ایس ایکس میں آج مجموعی طور پر390 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 149کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ ،226کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کمی ،15کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیومیں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ۔

مزید :

بزنس -