ملکی زرمبادلہ کے ذخائر15ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے،یہ انکشاف وزیرخزانہ کی طرف سے وزیرعظم کو دی گئی بریفنگ کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے اور وزیر اعظم نواز شریف کو معاشی اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیرخزانہ نے پندرہ ارب ڈالر زرمبادلہ کا ہدف عبور کرنے سے متعلق وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ پندرہ ارب ڈالرمیں سے دس ارب ڈالرسٹیٹ بینک کے پاس اور بقیہ کمرشل بینکوں کے پاس ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ دراصل پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے ایک ارب پانچ کروڑ ڈالر قرض کی ایک قسط موصول ہوگئی ہے جس کے بعد مجموعی طورپر زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔