سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کرنے پر انکار

سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کرنے پر انکار
سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کرنے پر انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت چھ ماہ قبل کی نسبت تقریباً نصف رہ گئی ہے اور مستقبل قریب میں اس رجحان میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں کیونکہ سعودی عرب نے واضح انداز میں کہہ دیا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب تیل پیدا کرنے والے ممالک میں نمایاں ترین مقام رکھتا ہے اور اس کی طرف سے تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمت غیر معمولی حد تک کم ہو چکی ہے۔

تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، کویت کا پیداوار کم نہ کرنے کا اعلان جاننے کے لئے کلک کریں

اگرچہ سعودی تیل کی پیداوار میں اضافے کے متعلق مختلف سازشی نظریات بھی گردش میں ہیں جن کے مطابق یہ ایران اور روس کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے لیکن سعودی وزیر برائے تیل علی النائمی نے ان نظریات کی سختی سے تردید کی ہے۔
پچھلے تین دن کے دوران سعودی عرب کی طرف سے دوسری بار  یہ بیان واضح طور پر جاری کیا گیا ہے کہ پیداوار میں کمی نہیں کی جائے گی۔ سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں طلب اور رسد کا توازن خود کار طریقے سے درست ہوجائے گا اور اس کیلئے ان کی طرف سے مداخلت نہیں کی جائے گی۔

مزید :

بزنس -