31 دسمبر 2016ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ماڑی پٹرولیم کمپنی کو 1846.449 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع
اسلام آباد (این این آئی)31 دسمبر 2016ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ماڑی پٹرولیم کمپنی نے 1846.449 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس نفع 585.111 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح سال 2015ءکے آخری تین ماہ کے مقابلہ میں سال 2016ءکے اس عرصہ کے دوران ماڑی پٹرولیم کمپنی کے خالص منافع میں1261.338 ملین روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق سال 2016 کی آخری سہ ماہی کےلئے کمپنی کی فی حصص آمدنی 16.75 روپے تک بڑھ گئی جبکہ اس سے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی5.31 روپے رہی تھی۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اضافہ میں نمایاں اضافے کے نتیجے میں حصہ اداروں کےلئے 30 فیصڈ یعنی 3 روپے فی حصص کے وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔