مسکارا، نقلی پلکیں ، کلر لینز ، شیمپوز اور کنڈیشنرز پر ڈیوٹی 15 سے بڑھا کر 20 فیصد کی جائے گی

مسکارا، نقلی پلکیں ، کلر لینز ، شیمپوز اور کنڈیشنرز پر ڈیوٹی 15 سے بڑھا کر 20 ...
مسکارا، نقلی پلکیں ، کلر لینز ، شیمپوز اور کنڈیشنرز پر ڈیوٹی 15 سے بڑھا کر 20 فیصد کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں اور مختلف تجاویز پر غور کیا جارہاہے اور اس حوالے سے خواتین کی نیندیں بھی اڑ گئیں کیونکہ میک اپ کے سامان پر درآمدی ڈیوٹی میں مزید پانچ فیصد بڑھانے کی تیاری کرلی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق میک اپ کے سامان پر پانچ فیصد درآمدی ڈیوٹی بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق آنکھوں کے میک اپ کا سامان ، مسکارا ، نقلی پلکوں اور کلر لینزز پر ڈیوٹی 15 سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ہئیر ایکسٹینشنز کیساتھ مختلف شیمپو اور کنڈیشنرز پر بھی ڈیوٹی بڑھائی جا سکتی ہے۔

مزید :

بزنس -