حکومت کا عوام پر ”احسان“، بجلی 8پیسے سستی

حکومت کا عوام پر ”احسان“، بجلی 8پیسے سستی
حکومت کا عوام پر ”احسان“، بجلی 8پیسے سستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ما نیٹر نگ ڈیسک ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگو لیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر عوام کو ”ریلیف “دینے کے لیے بجلی کی قیمت میں 8 پیسے کمی کردی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ جون کے مہینے میں 34 فیصد فرنس آئل اور 21 فیصد گیس سے جبکہ ہائیڈل ذرائع سے 36 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ہائیڈل ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی آئی۔نیپرا نے سماعت کے بعد ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 8 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے ، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق اگست کے مہینے کے بلوں میں ہوگا تا ہم کے الیکٹرک اور 50 یونٹ استعمال کر نے والے صارفین اس کمی سے فائدہ نہیں اٹھا پائیں گے ۔

مزید :

بزنس -