ٹویوٹاکرولا کا نیا ماڈل کیسا ہوگا؟ تفصیلات اور تصاویر منظر عام پر آگئیں

بزنس

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے اپنی کرولا گاڑی کے نئے ماڈل کی تصاویر اور نئے فیچرز متعارف کروا دیئے ہیں۔ کمپنی نے نئے ماڈل میں کئی آرائشی تبدیلیاں کی ہیں۔ ان میں ازسرنو تیارشدہ ہیڈ لائٹس ہیں جن میں دن کے وقت روشن رہنے والی لائٹس (DRLs) بھی لگائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ نئی گرل(Grille)، نظرثانی شدہ بمپر لگایا گیا ہے جو ایک مختلف قسم کے ایئر ڈیم کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس نئے ماڈل میں 17انچ کے الائے وہیلز لگائے گئے ہیں۔ گاڑی کی پچھلی طرف نئی ڈیزائن کی گئی لائٹس نصب کی گئی ہیں۔ نئے ماڈل میں پچھلی لائٹس کے ساتھ ایک چمکدار پٹی کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

مہران کی جگہ سوزوکی نے پاکستان میں ایک نئی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا، تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں

یاہو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق متوقع طور پر کمپنی نے گاڑی کے اندرونی حصے میں بھی تبدیلیاں کی ہوں گی ۔ تاہم ان کے متعلق کمپنی تاحال کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔مذکورہ آرائشی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ گاڑی میں ٹیکنالوجی کی کچھ تبدیلیاں اور کچھ نئے فیچر شامل کیے گئے ہیں، جن میں حادثے سے پہلے کا سسٹم (Pre-Collision System)، لین ختم ہونے کا الرٹ(Lane Departure Alert)، روڈ سائن اسسٹ(Road Sign Assist) اور آٹومیٹک ہائی بیم(Automatic High Beam) شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق گاڑی کے انجن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پٹرول پر چلنے والے ماڈلز میں وہی 1.8لیٹر، 4سلنڈر پٹرول انجن نصب کیا گیا ہے جو 138بی ایچ پی طاقت کا حامل ہے، جبکہ ڈیزل پر چلنے والے ماڈلز میں 1.4لیٹر، 4سلنڈر ڈیزل انجن لگایا گیا ہے جو 88.4بی ایچ پی طاقت کا حامل ہے۔ ان دونوں ماڈلز میں مینوئل گیئربکس لگایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی مارکیٹ میں بھیجی جانے والی گاڑیاں کمپنی کے ترکی میں واقع پروڈکشن یونٹس میں تیار کی جا رہی ہیں جو جلد یورپ کو برآمد کی جائیں گی جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ باقی ممالک میں 2017ءکے آخر تک یہ نئے ماڈلز دستیاب ہوں گے۔