کے ایس ای 100 انڈیکس 50 ہزار پوائنٹس کی حد کراس کر گیا

کے ایس ای 100 انڈیکس 50 ہزار پوائنٹس کی حد کراس کر گیا
کے ایس ای 100 انڈیکس 50 ہزار پوائنٹس کی حد کراس کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کراس کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 403 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کراس کرتے ہوئے 50 ہزار 111 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 56 لاکھ 70 ہزار 610 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 15 ارب 2 کروڑ 53 لاکھ 2 ہزار 852 روپے رہی ۔
پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 388 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 222 کمپنیو ںکے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 15 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ 12 کمپنیوں کے شیئرز اپنی سابقہ قیمتوں پر برقرار رہے۔

مزید :

بزنس -