نیپرا نے 700 میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ لگانے کی خواہشمند چینی کمپنی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

نیپرا نے 700 میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ لگانے کی خواہشمند چینی کمپنی کی ...
نیپرا نے 700 میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ لگانے کی خواہشمند چینی کمپنی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پورٹ قاسم پر کول پاور پلانٹ لگانے کی خواہشمند چینی کمپنی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک چینی کمپنی پورٹ قاسم میں کول پاور پلانٹ لگانا چاہتی ہے جس کیلئے اس نے نیپرا سے پیداواری لائسنس جاری کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ نیپرا نے چینی کمپنی کی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔ واضح رہے کہ چینی کمپنی پورٹ قاسم پر کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا 700 میگاواٹ کا پلانٹ لگانا چاہتی ہے جس پر 96 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور اس منصوبے کی تکمیل 2020 میں ہوگی۔

مزید :

بزنس -