سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ، فی تولہ 51 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ، فی تولہ 51 ہزار 500 روپے کا ہوگیا
سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ، فی تولہ 51 ہزار 500 روپے کا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 50 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 51 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
کراچی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کے اثرات پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے اور سونا 600 روپے مہنگا ہوگیا۔ کراچی، لاہور، ملتان، کوئٹہ ، پشاور ، اسلام آباد اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونا 51 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 43 ہزار 628 روپے سے بڑھ کر 44 ہزار 112 روپے کا ہوگیا۔

مزید :

بزنس -