گیس پائپ لائن تنازع، پاکستان کی ایران کو نئی تجویز
تہران (ویب ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ پاکستان نے گیس پائپ لائن تنازع کے حل اور س پر جلد عملدرآمد کیلئے نئی تجاویز پیش کی ہیں جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ایرانی وزارت پٹرولیم کی ویب سائٹ کے مطابق نائب وزیر پٹرولم، گیس و تجارت اور عالمی امور علی ماجدی کیلئے نئی تجویز پیش کی ہے جس کے مطابق پاکستان ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کا تنازع حل کرنا چاہتا ہے اوروزیر پٹرولیم بیجان غدارز لگانے کو باضابطہ تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی پیشکش میں آئی پی پائپ لائن کی تعمیر تیز کرنے کیلئے مختلف حل پیش کئے ہیں اور مسئلے پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ نائب وزیر پٹرولیم نے تجویز کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم انہوں نے پاکستان کی جانب سے پائپ لائن کے ایک حصے کی تعمیر کیلئے دو ارب ڈالر کی فراہمی کا مطالبہ مسترد کردیا۔