پی ایس او کا آج سے عیدالفطر کے تیسرے دن تک پٹرول 1 روپیہ سستا دینے کا اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او ) کی جانب سے عوام کو عیدالفطر کا تحفہ، آج (ہفتہ) سے عیدالفطر کے تیسرے دن تک پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ آفر ملک بھر میں پی ایس او کے تمام پیٹرول پمپوں کیلئے ہے۔