حکومت نے سولر پینل پر بھی ٹیکس لگا دیا

حکومت نے سولر پینل پر بھی ٹیکس لگا دیا
حکومت نے سولر پینل پر بھی ٹیکس لگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ لوڈشیڈنگ کا حل سولر بجلی کے ذریعے نکال لیں گے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے کیونکہ حکومت نے اس شعبے پر اس قدر بھاری ٹیکس لگادیاہے کہ شمسی توانائی کا خواب دیکھنے والوں کیلئے اب یہ صرف ایک خواب ہی رہ جائے گا۔فنانس بل 2014 میں شمسی توانائی کےلئے استعمال ہونے والے سولر پینل اور دیگر آلات کی درآمد پر لگنے والا ٹیکس 5یا 10فیصد نہیں بلکہ 32.5فیصد ہے ، اتنے بھاری ٹیکس کے بعد شمسی توانائی آلات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ یقینی ہے ۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھاری ٹیکس کی وجہ سے شمسی توانائی کے آلات کے60سے 70فیصدکنٹینر کراچی بندرگاہ پر پھنس گئے ہیں ۔ گرمی کے موسم میں ان آلات کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوتاہے مگر کنٹینروں کے پھنسنے کی وجہ سے نہ صرف تاجروں کو کاروباری نقصان ہورہاہے بلکہ بندرگاہ کے بھاری اخراجات بھی برداشت کرنا پڑرہے ہیں ۔ کسی بھی شعبے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ حکومت اس کے لیے درآمدی سہولتیں فراہم کرے لیکن شمسی توانائی کے شعبے میں اس بڑے ٹیکس کے بعد پاکستان میں پاکستان میں اس شعبے کا مستقبل بھی تاریک نظرآرہاہے ۔

مزید :

بزنس -