بھارتی پان فروش کوبجلی کا بل ، ’چونا‘لگنے سے بچ گیا

بھارتی پان فروش کوبجلی کا بل ، ’چونا‘لگنے سے بچ گیا
بھارتی پان فروش کوبجلی کا بل ، ’چونا‘لگنے سے بچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں اِن دنوں ہر شہری بجلی کے زیادہ بلوں کا رونا رورہاہے اور اس کی وجہ بجلی کے میٹروں کو قراردیاگیالیکن بھارت کی ریاست ہریانہ میں پان فروش کو ایک ارب 32 کروڑ کا بجلی کا بل بھجوا دیا گیا۔

بجلی کمپنی نے کتھا چونا لگانے والے کو بل بھجوایا تو اس کے ہوش اڑ گئے۔ مذکورہ شخص کے رجوع کرنے پر بجلی والوں نے اپنی غلطی مان لی اور بل کو درست کر دیا گیا۔اُن کاکہناتھاکہ یہ ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہواہے۔

پان فروش راجیش کا کہنا تھا کہ اسے ہر مہینہ ایک ہزار کا بل آتا تھا،دکان میں پنکھا، لائیٹ اور ایک چھوٹا سافریج ہے ۔

مزید :

بزنس -