سونا سمگلنگ کیس:ایف آئی اے کا تفتیش کا دائرہ بیرون ملک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا

سونا سمگلنگ کیس:ایف آئی اے کا تفتیش کا دائرہ بیرون ملک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا
سونا سمگلنگ کیس:ایف آئی اے کا تفتیش کا دائرہ بیرون ملک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجے جانےوالے سونے اور اس سے بنے زیورات کے حوالے سے کیس کا دائرہ کار بیرون ملک پھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےلئے حکومت سے اجازت طلب کی گئی ہے، کیس میں تاحال کسی مرکزی ملزم کو گرفتار کیا جاسکا نہ ہی سٹیٹ بینک اور محکمہ کسٹمز کے افسران کے بیانات لئے گئے،دوسری طرف مذکرہ سونے کی مالیت 50 ارب سے بڑھ کر 56 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ جن کمپنیوں کے نام پر سونا اور زیورات باہر بھیجے گئے انکے ریکارڈ کے مطابق ان کی مالیت 55 ارب ہے اور اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

مقامی اخبار نے اس سکینڈل کو جون میں بے نقاب کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام تر سونا اور زیورات دبئی بھیجے گئے اورجن کمپنیوں اور افراد کو یہ بھیجے گئے ،انکے بارے میں معلومات کےلئے وزارت داخلہ، دفتر خارجہ اور وزارت تجارت سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اس کیس کے حوالے سے وزیراعظم کو بھجوائی جانےوالی رپورٹ میں ایک اور گرفتار ملزم عبدالقادر عرف بھولا کے بارے میں بھی انکشاف کیا گیا کہ اس نے بھی 5 ارب مالیت کے زیورات اور سونا باہر بھیجا، تمام سونا کراچی ایئرپورٹ سے باہر گیا اور کسٹم کے 4 افسران اس میں مرکزی ملزمان ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کیس میں کسٹم ملازمین کی بڑی تعداد ملزمان کے طور پر شامل ہوسکتی ہے جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد کی سونے کے کاروبار سے وابستہ 5 سے زائد شخصیات میں سے تین نے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کروائی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیرون ملک تفتیش کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے دبئی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا تعاون کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ ابوظہبی یا کسی اور ریاست کے حوالے سے مدد درکار ہو تو فراہم کی جاسکتی ہے۔

مزید :

بزنس -