سعودی عرب ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے دوسرا بڑا ملک بن گیا:عالمی بینک

سعودی عرب ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے دوسرا بڑا ملک بن گیا:عالمی بینک
سعودی عرب ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے دوسرا بڑا ملک بن گیا:عالمی بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب ملازمت کے خواہشمندوں کے لئے دوسرا بڑا ملک بن کر سامنے آیا ہے۔ عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ غیر ملکی کارکنوں کے نزدیک سرفہرست ہے جہاں ملازمت کرنے اور آباد ہونے کی خواہش رکھی جاتی ہے جبکہ سعودی عرب اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جس میں ملازمت کی خواہش کی جاتی ہے اور جہاں 8.2 ملین غیر ملکی کام کررہے ہیں۔ تیسرے نمبر پر جرمنی، چوتھے نمبر پر روس جبکہ پانچویں نمبر پر امارات ہے، عالمی بینک کے مطابق 2013ءکے دوران 247 ملین غیر ملکیوں نے ملازمت کی غرض سے ان ممالک کا رخ کیا۔

مزید :

بزنس -