سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس 42 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس 42 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ...
سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس 42 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج (بدھ کو) ملا جلا رجحان رہا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 42 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث انڈیکس زیادہ سے زیادہ 49 ہزار 954 اور کم از کم 49 ہزار 645 پوائنٹس پر آیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 42 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 49 ہزار 827 پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 12 کروڑ 9 لاکھ 48 ہزار 690 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 11 ارب 88 کروڑ 77 لاکھ 61 ہزار 658 روپے رہی ۔

مزید :

بزنس -