خام تیل کے نرخوں میں تیزی کا رجحان
سنگاپور (اے پی پی) ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں تیزی کا رجحان رہا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے اہم ترین سودے ، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی بعد از دوپہر ستمبر کیلئے فروخت 26 سینٹ اضافے کے بعد 48.71ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اسی عرصے کیلئے تجارت 18 سینٹ بڑھ کر 55.45 ڈالر فی بیرل رہی۔