عالمی مارکیٹ میں سونا ساڑھے 6 ڈالر اضافے سے1230 ڈالرفی اونس پر آگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا ساڑھے 6 ڈالر اضافے سے1230 ڈالرفی اونس پر آگیا
عالمی مارکیٹ میں سونا ساڑھے 6 ڈالر اضافے سے1230 ڈالرفی اونس پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونا ساڑھے 6 ڈالر اضافے سے1230 ڈالرفی اونس پر آگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اورسونا ساڑھے 6 ڈالر اضافے کے بعد 1230 ڈالرفی اونس پر آگیا ہے جبکہ سونے کی فی گرام قیمت میں بھی 21 سینٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی گرام قیمت 39 اعشاریہ 54 ڈالر ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے اور چاندی کی قیمتوں میں 16 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمتیں 16 اعشاریہ 42 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے ۔

مزید :

بزنس -