ایسے روم کولر ایجاد جو موٹرسائیکل کی بیٹری اور سولر پینل پرگھنٹوں چلائے جا سکتے ہیں
گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک )جیسا کہ موسم گرما کا شدید گرم اور خشک ماہ مئی رواں ہے ایسے میں جب سے بجلی کے آسمان کو چھوتے نرخوں کے باعث ایئر کنڈیشنرز عام شہریوںکی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں لہذاروم کولرزنے گھروں اور دفاتر کی اہم ترین ضرورت کا درجہ اختیار کر لیا ہے ۔
گوجرانوالہ میں گرمیوں کی چھٹیاں نہ کرنے پر 25پرائیویٹ سکولز کو سیل کر دیا گیا
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق حتیٰ کہ مقامی سطح پر تیار کردہ کولرزہر دن گزرنے کے ساتھ قوت ِ خرید سے دور ہوتے جا رہے ہیں ۔ تاہم رواں برس پنجاب حکومت بجلی کے بلوں میں کچھ ریلیف دے چکی ہے اور مقامی سطح پر تیار کردہ کولر بھی مناسب قیمتوں میں بیچے جا رہے ہیں ۔
موثر اور منفرد انجینئرنگ کے شاہکار یہ روم کولر موٹرسائیکل کی 12وولٹ ڈی سی بیٹری اور سولر پینل کے ذریعے گھنٹوں چلائے جا سکتے ہیں۔یہ مخصوص روم کولر ہوا میں پانی کی تھوڑی تھوڑی مقدار خارج کر کے کمروں میں آرام دہ تناسب نمی بنائے رکھتے ہیں۔