موٹر سائیکل بنانےوالی جاپانی کمپنی یاماہا نے کراچی میں کام کا آغاز کر دیا

موٹر سائیکل بنانےوالی جاپانی کمپنی یاماہا نے کراچی میں کام کا آغاز کر دیا
 موٹر سائیکل بنانےوالی جاپانی کمپنی یاماہا نے کراچی میں کام کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی کمپنی نے 11کروڑ 50لاکھ کی سرمایہ کاری سے کراچی میں موٹر سائیکلیں بنانے کا پلانٹ لگا کر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ پورٹ بن قاسم انڈسٹریل ایریامیں حاصل کی گئی 50 ایکڑ زمین پر بنائی گئی فیکٹری میں جاپانی کمپنی موٹر سائیکلوں کی مینوفیکچرنگ اور سیل کاکام کریگی ،موٹر سائیکل پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہہ کمپنی  پاکستان میں اعلیٰ معیار کے موٹر سائیکلوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لا طینی امریکہ سمیت مختلف ممالک کو برآمد بھی کرے گی جس سے 45ہزار افراد کو روزگار میسر آئیگا انھوں نے مزید کہا کہ جاپانی کمپنی کراچی کے مخدوش حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کام بند کر رہی تھی ،مسلم لیگی حکومت کی یقین دہانی پر کمپنی نے اپنے کام کا آغاز دوبارہ سے شروع کیا ہے۔  ہم جاپا نی کمپنی یاماہا کی پاکستان میں واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں، جبکہ پاکستان میں50 سال مکمل ہونے پر چئیر مین اٹلس ہونڈا یوسف ایچ شیرازی خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزید :

بزنس -