حکومت پاکستان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان

حکومت پاکستان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان
حکومت پاکستان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت پاکستان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے ۔کچھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردی جائیں گی جبکہ کچھ میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ خوش ہوں یا اداس۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے تیار کی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 64 پیسے کم کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ذرائع نے مزید بتایا کہ کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کیا جائے گا ۔ دوسری جانب مٹی کے تیل میں 2 روپے جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے اضافہ کیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو 29 اپریل کو سمری بھجوائی جائے گی جس کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی جانب سے کیا جائے گا ۔ ممکنہ طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اطلاق یکم مئی سے کیا جائے گا ۔

مزید :

بزنس -