پی ایس ایکس میں شدید مندی ، کے ایس ای 100 انڈیکس 346 پوائنٹس کی کمی سے 49 ہزار 482 پوائنٹس پر آگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج (جمعرات کو) شدید مندی کا رجحان رہا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 346 پوائنٹس کی کمی سے 49 ہزار 482 پوائنٹس پر آگیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 49 ہزار 831 سے شروع ہونے والا انڈیکس مسلسل گراوٹ کا شکار رہا اور پورا دن کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکا جس کے باعث اس میں 346 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 49 ہزار 482 پوائنٹس پر آگیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 11 کروڑ 8 لاکھ 8 ہزار 320 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 7 ارب 93 کروڑ 35 لاکھ 10 ہزار 651 روپے رہی۔