چین اور قزاقستان کے مابین ریلوے کے ذریعے تجارت کا آغاز

چین اور قزاقستان کے مابین ریلوے کے ذریعے تجارت کا آغاز
چین اور قزاقستان کے مابین ریلوے کے ذریعے تجارت کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہوہوٹ(آئی این پی )چین اور قزاقستان کے مابین ریلوے کے ذریعے تجارت کا آغاز ہو گیا۔ چین کے خودمختار خطے منگولیا سے پہلی تجارتی ٹرین تعمیراتی مواد اور دیگر مصنوعات لے کر قزاقستان روانہ ہوئی جو کہ4332کلومیٹر کا سفر8دن میں طے کرے گی۔ قزاقستان سے واپسی پر ٹرین کے ذریعے چین میں معدنیات درآمد کی جائیں گی۔ ہوہوٹ ریلوے بیورو نے 1.3بلین یوآن کی لاگت سے تجارتی ٹرین کے ذریعے خصوصی پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔چین اور قزاقستان کے مابین رواں سال اس راہداری کے ذریعے 15تجارتی ٹرینیں اپنا سفر مکمل کریں گی۔ اس سے قبل چینگ ڈو ، چانگ چنگ اور ہاربن وسطی ایشیائی ریاستوں اور یورپ کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لئے حالیہ سالوں میں ٹرین کے ذریعے تجارت کا آغاز کر چکے ہیں۔

مزید :

بزنس -