ایک ایسا ملک پاکستان میں پیسے لگانے جارہا ہے کہ سنتے ہی وہ پاکستانی جو اپنا پیسہ باہر بھیج چکے ہیں تمام پیسہ واپس لے آئیں گے

ایک ایسا ملک پاکستان میں پیسے لگانے جارہا ہے کہ سنتے ہی وہ پاکستانی جو اپنا ...
ایک ایسا ملک پاکستان میں پیسے لگانے جارہا ہے کہ سنتے ہی وہ پاکستانی جو اپنا پیسہ باہر بھیج چکے ہیں تمام پیسہ واپس لے آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (نیوز ڈیسک)روسی سفیر الیگزے یوریوک ڈیڈو نے کہا ہے کہ ہماری حکومت زراعت اور توانائی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے کیلئے تعاون کر رہی ہے۔
بہاولپور چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی سفیر کا کہنا تھا کہ 50 روسی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ پاکستان اور روسی بزنس فورمز کی سالانہ میٹنگز ہو رہی ہیں جن کا مقصد سرمایہ کاروں کو دو طرفہ کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی معیشت میں بہتری کیلئے دفاعی اور سیاسی شعبوں میں تعاون بے حد ضروری ہے۔ روسی سفارتخانہ پاکستانی کاروباری شخصیات کو ترجیحی بنیادوں پر کاروباری ویزوں کا اجرا کر رہا ہے۔
روسی سفیر کا کہنا تھا کہ تحقیق کے میدان، توانائی کے شعبے اور صنعت پر توجہ ہی روس کے استحکام کی سب سے بڑی وجوہات ہیں اور ہم پاکستان کے ساتھ بھی ان شعبوں میں مکمل تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس میگا پراجیکٹ سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی اور اس میں روس کے شامل ہونے سے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی ممبر شپ حاصل کرنے میں آسانی رہے گی۔

مزید :

بزنس -