آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو نئی قرضہ قسط جاری کرنیکی منظوری دیدی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ قرضہ پروگرام کے تحت نئی قسط کے اجراءکی منظوری دیدی ہے۔ پاکستان کے ساتھ دوبئی میں منعقد ہونے والے مذاکرات کی رپورٹ زیرغور آئی جس کو منظور کر لیا گیا۔ قرضہ کی قسط آئندہ چند روز میں جاری کر دی جائیگی۔