سٹاک ایکسچینج کا اوپر کی طرف سفر شروع، دوسرے ہفتے کے خسارے کے بعد 37 پوائنٹس کی بہتری کا قدم اٹھالیا

سٹاک ایکسچینج کا اوپر کی طرف سفر شروع، دوسرے ہفتے کے خسارے کے بعد 37 پوائنٹس ...
سٹاک ایکسچینج کا اوپر کی طرف سفر شروع، دوسرے ہفتے کے خسارے کے بعد 37 پوائنٹس کی بہتری کا قدم اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج 2 ہفتوں سے جاری خسارے سے آج باہر نکل آئی ہے اور معمولی اضافے کے ساتھ بہتری کی شاہراہ پر چل پڑی ہے۔
گزشتہ سے پیوستہ ہفتے سٹاک مارکیٹ مسلسل اوپر کی طرف گئی اور اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے تاہم گزشتہ ہفتے برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کیلئے ہونے والے ریفرنڈم کے باعث دنیا بھر کی مارکیٹوں کی طرح پاکستانی مارکیٹ بھی شدید متاثر ہوئی تاہم رواں ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ نے واپس اوپر کا سفر شروع کردیا ہے۔ آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں 37 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار 267 پر بند ہوا ہے ۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 9 کروڑ 41 لاکھ 30 ہزار 560 شیئرز کا لین دین ہوا ہے جن کی مارکیٹنگ ویلیو 8 ارب 61 کروڑ 73 لاکھ 14 ہزار 885 روپے تھی ۔ آج کے کاروبار میں مجموعی طور پر 334 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 107 کمپنیوں کے حصص کی ویلیو میں اضافہ ، 197 میں کمی اور 30 کمپنیوں کے حصص میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید :

بزنس -