یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے اوگرا ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یکم جون نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے دس پیسے کمی متوقع ہے اور اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 80 پیسے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کئے جانے کا امکان ہے۔قیمتوں میں کمی کی منظوری 31 مئی کو دی جائے گی ۔