سعودی عدالت میں پی آئی اے کی اپیل مسترد، بلڈنگ مالک کو 1.3ملین ریال ادائیگی کا حکم

سعودی عدالت میں پی آئی اے کی اپیل مسترد، بلڈنگ مالک کو 1.3ملین ریال ادائیگی کا ...
سعودی عدالت میں پی آئی اے کی اپیل مسترد، بلڈنگ مالک کو 1.3ملین ریال ادائیگی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (این این آئی) سعودی عدالت نے پی آئی اے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ائر لائن کو فی الفور 1.3ملین ریال کی ادائیگی کا حکم جاری کردیا جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں سعودی عرب میں پی آئی اے کا آپریشن بند کرنے کی تنبیہہ بھی کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ 2011 ءمیں پی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر اعجاز مظہر نے 20 ملین ریال میں کرائے پر بلڈنگ حاصل کی تھی کہ پروازوں کی تاخیر پر حاجیوں کو اس بلڈنگ میں ٹھہرایا جائے گا۔ سعودی حکومت کی مداخلت پر ائر پورٹ کے قریب پی آئی اے کی جانب سے حاجی کیمپ بنانے والی بلڈنگ کا کرایہ نامہ منسوخ کردیا گیا جس پر بلڈنگ کے مالک نے کرائے کی رقم طلب کرلی ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے عدم ادائیگی کی بناءپر بلڈنگ کے مالک نے قومی ائر لائن کے خلاف سعودی عرب کی عدالت میں کیس دائر کر دیا تھا جس پر عدالت نے پی آئی اے کو بلڈنگ کے مالک کو 1.3 ملین ریال ادا کرنے کے احکامات جاری کئے۔ پی آئی اے نے قاضی کی عدالت میں اپیل دائر کی کہ مالی بحران کے سبب ادائیگی نہیں کرسکتے تاہم سعودی عرب کی عدالت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے فوری ادائیگی کا حکم جاری کیا ہے۔ علاوہ ازیں پی آئی اے کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کے کچھ حصوں کی جانب سے ان اطلاعات پر وضاحت کی ہے 2011 میں حجاج کے لئے کرایہ پر ایک عمارت کے حصول پر پی ا?ئی اے پر جرمانہ عائد کیا تھا۔ اس سلسلے میں پی آئی اے نے اپنے لیگل ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے سعودی عرب کی قاضی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ کورٹ نے کہا ہے کہ دونوں فریق ایک جگہ بیٹھ کر خوش اسلوبی سے معاملے کو حل کریں۔ پی ا?ئی اے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کو مناسب طریقے سے جلد حل کرلیا جائے گا۔

مزید :

بزنس -