قطر ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے شاندار آفر متعارف کروادی، اگر انتہائی سستا ٹکٹ چاہیے تو جلدی کریں، صرف 2 دن ہیں

قطر ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے شاندار آفر متعارف کروادی، اگر انتہائی سستا ...
قطر ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے شاندار آفر متعارف کروادی، اگر انتہائی سستا ٹکٹ چاہیے تو جلدی کریں، صرف 2 دن ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ آرام دہ فضائی سفر سستے داموں کرنا چاہتے ہیں تو جلدی کیجئے کیونکہ قطر ائیرویز کی ارلی برڈ آفر (Early Bird Offer) سے فائدہ اٹھانے کے لئے بس دو ہی دن باقی بچے ہیں۔ پیشکش ختم ہونے کو ہے لہٰذا ابھی بکنگ کروائیے اور قطر ائیرویز، جو کہ 150 سے زائد منازل کے لئے اڑان بھرتی ہے، کی شاندار سروس سے لطف اٹھائیے۔
آپ 18 ستمبر 2016اور 10 جون 2017ءکے درمیان سفر کے لئے یکم جولائی 2016ءتک بکنگ کرواسکتے ہیں۔ اگر آپ پریولیج کلب (Privilege Club) کے رکن ہیں تو ویب سائٹ qatarairways.com کے ذریعے بکنگ کرواکر دو گنا کیو مائلز (Qmiles) اور کیو پوائنٹس بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

کیو مائلز پانا چاہتے ہیں تو آفر کے لئے رجسٹریشن کروانا نہ بھولیں۔ رجسٹریشن کے لئے اپنے ممبر شپ اکاﺅنٹ میں لاگ ان کریں اور اگر آپ ممبر نہیں ہیں تو بھی قطر ائیرویز کی ویب سائٹ سے رکنیت حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈسکاﺅنٹ کی پیشکش اکانومی اور بزنس کلاس کے ریٹرس ٹکٹس کے لئے کارآمد ہوگی۔ جن منازل کے لئے بزنس کلاس دستیاب نہیں وہاں فرسٹ کلاس کے لئے بھی یہی پیشکش کارآمد ہوگی۔

سیٹیں محدود ہیں اور دستیاب ہونے کی صورت میں ہی پیش کی جائیں گی۔ مختلف منازل کے لئے کرائے کی تفصیلات اور شرائط و ضوابط کی مکمل معلومات قطر ائرویز کی ویب سائٹ qatarairways.com پر دستیاب ہیں۔

آفر کی مکمل تفصیلات قطرایئرویز کی ویب سائٹ پر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مزید :

بزنس -اہم خبریں -