پی ایس ایکس میں منفی رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار375 پوائنٹس پر آگیا

پی ایس ایکس میں منفی رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار375 پوائنٹس پر آگیا
پی ایس ایکس میں منفی رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار375 پوائنٹس پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں کاروبار کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار375 پوائنٹس پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج (بدھ کو )148 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث انڈیکس 48 ہزار375 پوائنٹس پر آگیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں9 کروڑ36 لاکھ49 ہزار 430 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو9ارب2 کروڑ61 لاکھ28 ہزار80 روپے رہی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر380 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے160 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ،196 میں کمی اور24 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

مزید :

بزنس -