کوکنگ آئل اور گھی کے سیمپلز کے نتائج جاری، کئی معروف برانڈز بھی غیرمعیاری قرار

کوکنگ آئل اور گھی کے سیمپلز کے نتائج جاری، کئی معروف برانڈز بھی غیرمعیاری ...
 کوکنگ آئل اور گھی کے سیمپلز کے نتائج جاری، کئی معروف برانڈز بھی غیرمعیاری قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مارچ میں لئے گئے کوکنگ آئل اور گھی کے سیمپلز کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔ کوکنگ آئل اور گھی سیمپلنگ مہم کے جاری کردہ نتائج کے مطابق 151 پراڈکٹس کے لیے گئے نمونہ جات میں سے 92 نمونہ جات پاس جبکہ 45 فیل ہوئے۔ تجزیے میں فیل اور مضر صحت قرار پانے والے کوکنگ آئل پراڈکٹس میں کسان سن فلاور کوکنگ آئل، ایوا سن فلاد کوکنگ آئل ، درجہ اول کوکنگ آئل، سحر کوکنگ آئل شامل ہیں جبکہ بناسپتی گھی میں سلویٰ ، شاہ تاج ، گائے ، سیزن ، سحر ، سویرا، یادگار، درجہ اول ، ذائقہ بناسپتی انسانی استعمال کیلئے مضر قرار دیے گئے ہیں۔

امبر بناسپتی ، پیوررائل پریمیر ، شہباز، کیئر ، مجاہد بھی تجزیے میں فیل ہوگئے۔ ایشیا، خیبر ، عسکری، لطیف، کوثر ، حفیظ ، تازہ، دعا، مہر بناسپتی بھی انسانی استعمال کیلئے مضر صحت قرار دیے ہیں۔ 14 پراڈکٹس کے نمونے کم غذائی اجزاءکی موجودگی پر غیر معیاری قرار دیے گئے ہیں۔ ان میں شان کوکنگ آئل، اسلام آباد، مروہ، ایوین، ایشیاءپیور، ہانڈی، شاہ تاج پریمیم کوکنگ آئل ، داتا ، پرائم، ہانڈی ، غوثیہ ، ممتا، اسلام آباد ، آشیانہ اور مہر بناسپتی ، سویا سپریم، انعام، رانی گولڈ ، تازہ گولڈ، رحمت ، ص، مالٹابناسپتی گیر معیاری قرار دیے گئے ۔

پنجاب فود اتھارٹی نے عوام کو فیل ہونے والے پراڈکٹس کی موجودہ سپلائی نہ خریدنے کی ہدایت کی ہے۔ تجزیے میں پاس ہونے والی کمپنیوں کی فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ www.pfa.gop.pk پر دیکھی جا سکتی ہے۔ پاس ہونے والوں کی فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیج لی جاسکتی ہے۔ فیل ہونے والی کمپنیوں کو تمام مال مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ہدایات پر عمل نا کرنے کی صورت میں سخت کارروائی ہو گی۔ فیل ہونے والی تمام کمپنیوں کو 10 لاکھ فی کس جرمانہ عائد کیا گیاہے۔ غیر معیاری قرار دی گئی کمپنیوں کو کوالٹی بہتر کرنے کیلئے 1 ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ 1 ماہ بعد تمام نمونے دوبارہ لیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ مارچ میں 120 کمپنیوں کے 151 پراڈکٹس کے نمونہ جات ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے تھے۔ کوکنگ آئل اور گھی کے معیار کو قائم رکھنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سال میں 2 مرتبہ اعلانیہ جبکہ ایک دفعہ سرپرائز طریقے سے نمونے لے گی۔ تمام نمونے عالمی معیار کی ISO سرٹیفائیڈ لیبارٹری PCSIR سے چیک کروائے گئے ہیں ۔ تمام کمپنیوں کے سیمپل ان کے نمائندوں کی موجودگی میں اٹھائے گئے تھے۔

نمونے سے پہلے تمام کمپنیوں کو خامیاں دور کرنے اور اصلاح کیلئے مناسب وقت دیا گیا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گٹکا فری پنجاب مشن کے تحت گٹکا سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے5 لاکھ پیکٹ گٹکا تلف کر دیا۔ کروڑوں روپے مالیت کا گٹکا پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس میں تلف کیا گیا۔ گزشتہ 2 ماہ سے جاری گٹکے کے خلاف کریک ڈاﺅن میں دیگر شہروں اور صوبوں سے گٹکا سمگل کرنے کی کئی کوششوں کو ناکام بنایا گیا اور گٹکے کے بڑے ویئر ہاﺅسز پکڑے گئے جن سے کروڑوں روپے کی مالیت کا گٹکا برآمد کیا گیا۔ تمام گٹکا ابلاغ اور عوام کے نمائندوں کی موجودگی میں تلف کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ پنجاب کو گٹکا فری بنانے کا عزم پورا کریں گے۔

گٹکا کینسر اور دیگر مضر بیماریوں کی بڑی وجہ ہے جس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ گٹکے کی فروخت ، سمگلنگ یا کسی بھی ایسی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

بزنس -