پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی ہے جس سے 5 ہزارسے زائد چھوٹی بڑی صنعتیں متاثر ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق گیس کی فراہمی سالانہ مرمت کیلئے پلانٹ بند ہونے کے باعث کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی ٹیکسٹائل کے برآمدی شعبے کو 33 فیصد کوٹہ گیس کی فراہمی کا سلسلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس کی فراہمی بند ہونے سے پنجاب میں 5 ہزار سے زائد چھوٹی بڑے صنعتیں متاثر ہوں گی۔