اوگرا کی حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

اوگرا کی حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش
اوگرا کی حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات 1روپے60 پیسے تک فی لیٹر سستی کرنے کی سفارش کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت خزانہ سے یکم ستمبر سے پٹرول 1 روپے 22 پیسے، ہائی آکٹین 1روپے 60، ہائی سپیڈ ڈیزل 1روپے 3 پیسے، مٹی کا تیل 97 پیسے اور لائٹ ڈیزل 1روپے 36 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات 3 روپے50 فی لیٹر تک سستی ہونا تھی لیکن پٹرولیم لیوی میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث صارفین کو مکمل ریلیف نہیں مل پائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ پٹرولیم لیوی نہ بڑھائے تو صارفین کو مطلوبہ ریلیف مل سکتا ہے، وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کی حتمی منظوری دے گی۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

مزید :

بزنس -