جانوروں کےلئے خوراک کی کمی کے پیش نظر جوار کاشت کی جائے : زرعی ماہرین
سرگودھا (ویب ڈیسک) زرعی ماہرین نے جوار کے کاشت کاروں کو آگاہ کیا ہے کہ جانروں میں خوراک کی کمی کو دور کرنے کیلئے جوار کی کاشت کریں کیونکہ جوار گرمیوں کا اہم اور جانوروں کا پسندیدہ چارہ ہے۔ جوار گرمی اور خشکی برداشت کرلیتی ہے اسی لئے پنجاب کے اکثر علاقوں میں کامیابی سے کاشت کی جاسکتی ہے۔ جوار کی بہتر اور بھرپور پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ کی سفارش کردہ اقسام جے ایس 2002ءہیگاری، جے ایس 263 چکوال، جوار 2011ءکاشت کریں۔