سپریم کورٹ فیصلے کے تحت وزیراعظم تنہا ٹیکس نفاذ کی منظوری نہیں دے سکتے،وفاقی کابینہ ٹیکس لاگو کرنے کی منظوری دے گی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ستمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے معاملے پر اوگرا کو وفاقی کابینہ کے فیصلے کا انتظار ہے اور اب تک سمری نہیں بنائی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیراعظم تنہا ٹیکس نفاذ کی منظوری نہیں دے سکتے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی کابینہ ٹیکس لاگو کرنے کی منظور ی دے گی جبکہ ماضی میں وزیراعظم کی ہدایت پر ٹیکس میں کمی بیشی کی جاتی رہی ہے ۔اوگرا وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری تیارکری گی ،اوگرا سفارشات کے بعد وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان کرے گی ،سمری کی منظوری پر اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی ۔وزارت خزانہ کل کابینہ میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس سے متعلق سمری پیش کرےگی ۔